چین نے نئی فلک بوس عمارتوں کی تعمیر پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔وزارت ہاوسنگ و شہری ۔ دیہی ترقی اور وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونیوالے ایک مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملک میں 250 میٹر سے بلند عمارتوں کی منظوری پر پابندی لگا دی گئی ہے اور 30 لاکھ سے کم آبادی والے شہروں میں 150 میٹر سے زیادہ اونچی عمارتوں پر سختی سے پابندی ہو گی۔30 لاکھ سے زیادہ شہری آبادی والے شہروں میں 500 میٹر سے بلند عمارتیں تعمیر نہیں کی جا سکیں گی اور 250 میٹر سے زیادہ اونچی عمارتیں صرف سخت پابندیوں کے تحت ہی تعمیر کی جا سکتی ہیں۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تعمیر کی منظوری لینے کیلئے 80 میٹر سے بلند رہائشی عمارت اور 100 میٹر سے اونچی عوامی عمارت کو مقامی فائر فائٹنگ معیار پر پورا اترنا ہو گا۔اس میں تاریخی علاقوں ، ثقافتی مقامات اور بھاری ٹریفک والے علاقوں میں بھی فلک بوس عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024