سنگجانی ،ڈاکو شہری کے پائوں پر گولی مار کر فرار ہوگئے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے ڈاکو شہری کے پائوں پر گولی مار کر فرار ہوگئے تھانہ آئی نائن کو طاہر اقبال نے بتایا کہ آئی ایٹ میں میرے گھر سے طلائی زیورات اور لیپ ٹاپ مالیتی 15لاکھ روپے چوری کرلئے گئے تھانہ کراچی کمپنی کومحمد خادم شاہ نے بتایا کہ جی ایٹ فورمیں مجھ سے مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ہنڈا 125موٹر سائیکل بدون نمبر چھین لیا تھانہ ترنول کو ادریس عارف نے بتایا کہ سنگجانی میں دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں مدعی کے پائوں پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے تھانہ گولڑہ کو زرشاہ نے بتایا کہ جعفر چوک سے میریFX کار نمبرMNM-3441 چوری ہوگئی تھانہ رمنا کوعبدالماجد نے بتایا کہ جی الیون ون سے مدعی کا ہنڈا 70موٹر سائیکل نمبر AHP-491چوری ہو گیا۔