صدرالسیسی کا مصر میں ایمرجنسی مکمل ختم کرنے کا اعلان
قاہرہ (این این آئی)مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کئی سال سے ملک میں جاری ہنگامی حالت ختم کر دی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر نے فیس بک پر اپنے آفیشل اکائونٹ کے ذریعے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مصر خطے میں سلامتی اور استحکام کا مرکز بن گیا ہے۔