کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کا ہربھارتی ہتھکنڈہ ناکامی سے دوچار ہو گا: محمودالرشید
وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشیدنے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی اور جذبہ حریت کو ختم کرنے کے بھارتی ہتھکنڈے ماضی میں بھی ناکامی سے دوچار ہوئے اور مستقبل میں بھی کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے-کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر کا مقدر ہے۔ بھارت کے مظالم کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ وزیرہاؤسنگ نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سوا سال سے بدترین لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں اورمودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔میاں محمود الرشیدنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہیں جس کی وجہ پوری دنیا میں کشمیری عوام کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم انسانیت کے ماتھے پر بدنما دھبہ ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد ہوں گے اوکشمیر کی آواز کو دبانے کے لئے بھارتی عزائم خاک میں مل جائیں گے۔