اوورسیز پاکستانیز ملک کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس کیلئے ہم ان کے مشکور ہیں، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد
وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانیز ہمارے حقیقی سفیر ہیں اور ان کے مسائل کا فوری حل ہماری اوّلین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے میں ہمیشہ حاضر ہوں۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر میں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکورٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمدسے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے ضرورت مند پاکستانی بھائیوں کی مدد کی ہے اور اس کیلئے ان کی کاوشوں کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ اوورسیز پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی پاکستان بھیج کر ملک کی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں۔ مثل ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر کی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کئے جانے والے موثر اقدامات اور ان کی ان تھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی طرح جانفشانی سے پاکستانیوں کی خدمت کرتے رہیں کیونکہ یہی ہمارے لیڈر کا ویژن ہے۔