پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ کے پانچویں روز دو میچ کھیلے گئے ۔ پہلا میچ بلوچیستان بمقابلہ آزاد جموں کشمیرکھیلا گیا۔ جس میں بلوچیستان نے دو کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔ بلوچیستان کی جانب سے یونس دو گول، اسفند سینیر دو اورعبدل علی نے ایک گول کیا۔ جبکہ آزاد جموں کشمیرکے بلال مرجان نے ایک گول کیا۔ دوسرا میچ سندھ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے مابین کھیلا گیا۔ جو ہائرایجوکیشن کمیشن نے ایک کے مقابلے تین گول سےجیت لیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دو گول علی مرتضی نے اور محمد عثمان نے ایک گول کیا، جبکہ سندھ کی جانب سےحماد ایاز ایک گول کیا۔
منگل کے کھیلے جانے والے میچ کے مہمان خصوصی اولمپین توقیرڈار تھے۔ 28 اکتوبر بروز بدھ کو 3 میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ اسلام آباد بمقابلہ آزاد جموں و کشمیر، دوسرا میچ ایم پی سی ایل بمقابلہ پنجاب کھیلا جائے گا۔ جبکہ تیسرا اور آخری میچ پی اے ایف بمقابلہ کے پی کے کھیلا جائے گا ۔ یہ تمام میچز نیشنل ہاکی سٹیڈیم پیچ نمبر دو پرکھیلے جائیں گے اور یہ تمام میچز پاکستان ھاکی فیڈریشن کے آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024