پشاور میں صبح بم دھماکے کا نشانہ بننے والی مسجد میں نمازِ ظہر ادا کر دی گئی، نماز کی ادائیگی سے قبل مسجد کو دھویا گیا اور اس کی صفائی کی گئی۔پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مسجد و مدرسے میں صبح ہونے والے دھماکے کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرِ علاج ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 8 ہو گئی، واقعہ میں 112 افراد زخمی ہوئے ہیں۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ)کے ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے بتایا کہ ہسپتال میں آنے والے 40 سے زائد معمولی زخمیوں کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ زیادہ تر زخمیوں کو برن یونٹ اور ای این ٹی وارڈز میں شفٹ کیا گیا ۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے دیر کالونی دھماکے کے 96 زخمیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال حکام کے مطابق دھماکے کے 4 زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے بھی فارغ کر دیا گیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024