ایونٹ کے حوالے سے صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایونٹ میں 650 سے زائد فیڈریشن سے الحاق شدہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل و اتھیلیٹ شریک ہونگے. آرمی، نیوی، ایئرفورس، واپڈا ریلوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ پاکستان پولیس, اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان, پنجاب, گلگت بلتستان, ایچ ای سی اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی. کوویڈ کی وجہ سے اولمپکس کی تیاری نہیں ہوسکی۔چاہتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی بیرون ممالک جاکر کھیلیں۔ ایونٹ میں 650 ایتھلیٹ شرکت کررہے ہیں۔ مارشل آرٹس کا ایتھلیٹ اگر روزانہ ٹریننگ نہ کرے تو پیچھے رہ جاتا۔ہم بہترین ایتھلیٹ چن کر انہیں بہترین کوچنگ فراہم کریں گے۔ایونٹ کے کھلاڑیوں کے اخراجات فیڈریشن اٹھائے گی۔ بیرون ممالک سے جدید آلات منگوائے تاکہ کھلاڑی بہترین ماحول میں کھیلیں۔ اس موقع پر صدر ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن عمر سعید نے بتایا کہ 2021 میں پاکستان میں ساف گیمز کے ہونے سے نہ صرف پاکستان کا امیج بلند ہوگا بلکہ سب کھیلوں کو بھی فروغ ملے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38