پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سدپارہ روڈ حاجی گام اور نیورنگا پر الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سدپارہ روڈ حاجی گام اور نیورنگا پر الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی۔ الیکشن دفاتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنان میں جوش و خروش، زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔ الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر انہیں روایتی ٹوپی پہنائی گئی اور میوہ جات بھی پیش کئے گئے۔ افتتاح کے موقع پر چئیرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ قمرزمان کائرہ، مہدی شاہ اور سعدیہ دانش موجود تھے۔