عوام کی آسانی کیلئے سہولت بازار قائم کر دیا گیا ہے : اے سی یزمان شاہد کھوکھر
یزمان (خبرنگار) اسسٹنٹ کمشنر یزمان شاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک کے دوسرے شہروں کی طرح عوام کو روزمرہ اشیاء خوردنی ارزاں فراہم کرنے کیلئے سہولت بازار قائم کردیا گیا ھے,جہاں سے چینی 85 روپے فی کلو,آٹا دس کلو کا تھیلا 420 اور 20 کلو کا 885 روپے میں دستیاب ہے اوردیگر اشیاء بھی بازار کی بہ نسبت سستی ملتی ہیں۔