پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈادشمن کی سازش ہے: علامہ خالد فاروق
ملتان (سماجی رپوٹر) پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا ملک کے خلاف سازش ہے، ملکی استحکام و سالمیت کے تحفظ کے لئے سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں، ان خیالات کا اظہار علامہ خالد فاروق مرکزی نائب ناظم اعلیٰ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان نے جنوبی پنجاب کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی معیشت و آئی ایم ایف کی سخت شرائط کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے اور عوام پریشان ہے، سیاستدان ایک دوسرے پر تو تنقید کریں لیکن اداروں کو کمزور نہ کریں کیونکہ ان اداروں کی وجہ سے ملک کا تحفظ ہے۔ دشمن کی چال ناکام کرنے کے لئے ملکی سالمیت کے تحفظ اور استحکام کے لئے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اجلاس میں حافظ سیف اللہ اعظم، مہر عیسیٰ سیال، قاری قاسم، شیخ عتیق احمد، ڈاکٹر ممتاز ، صاحبزادہ عثمان، حافظ ودیگر نے شرکت کی۔