کوہ سلیمان کے کاشتکاروں میں پہلی بار سبسڈی پر معیاری گندم بیج کی تقسیم
تونسہ شریف(نامہ نگار) ڈگری بوائز کالج تونسہ میں ایک تقریب میں پہلی بار کوہ سلیمان سے تعلق رکھنے والے 656کاشتکاروں کسانوں میں 90%فیصد سبسڈی پر گندم کے بیج کی تقسیم کی گئی۔تقریب میں سیکرٹری ایگریکلچر جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کاشتکاروں میں گندم بیج کے 1658 بیگ تقسیم کئے۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے بتایا کہ کوہ سلیمان کے کاشتکاروں کو معیاری صاف بیماری سے پاک بیج سبسڈی پر دی جارہی ہے۔ جس سے کوہ سلیمان میں گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔