چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات کیلئے خالد تواب صدر ٗ عبدالرئوف مختار سینئر نائب نامزد
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے یونائیٹڈ بزنس گروپ نے اتفاق رائے سے آئندہ انتخابات کیلئے خالد تواب کو صدارت اور عبدالرؤف مختار کو سینئر نائب صدر کیلئے نامزد کر دیا۔ خالد تواب اس سے پہلے ایف پی سی سی آئی کے سینر نائب صدر رہ چکے ہیں جبکہ عبدالرؤف مختار اس سے پہلے نائب صدر رہ چکے ہیں ۔ ان امیدواروں کا اعلان گزشتہ روز یو بی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر نے یوبی کے چیئرمین افتخار علی ملک کی رہائش گاہ پر یو بی جی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔