مکرمی! لاہور کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ایل ٹی سی کی بسیں فوری طور پر چلائی جائیں۔ ایل ٹی سی کی بسیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔ ایک برس سے زائد عرصہ سے کرونا وائرس کے باعث ایل ٹی سی سروس بند ہے۔ اب اس وائرس میں کافی کمی آچکی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے ان بسوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور ایک نمبر بسیں بھی چلائی جائیں تاکہ عوام الناس کو سفری سہولت میسر آسکے ۔ درخواست ہے کہ اس کے لیے حکم فوری طور پر صادر کیا جائے۔ (ناظم شوکت چیئرمین مسائل کمیٹی، لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024