فرنچ صدر کا بیان اسلام مخالف‘ فیس بک پر گستاخانہ مواد پر پابندی لگائی جائے‘ عمران خان کا مارک زکر برگ کو خط۔ جہالت پر مبنی بیانات اسلامو فوبیا کو فروغ دینگے‘ خط کا متن۔
آزادی اظہار کیلئے حدود و قیود کی ضرورت ہے۔ بے لگام آزادی کا مطلب اگر دوسروں کی دل شکنی کی صورت میں نکلتا ہو تو اسکی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انسانوں کے عقائد اور مذہب کیخلاف گستاخانہ بیانات‘ خاکوں یا کتابوں کی اشاعت کو اظہار رائے کی آزادی نہیں کہا جا سکتا۔ یہ سراسر شرارت ہے۔ پیغمبر اسلام کی عظمت کا احترام مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے۔ اس پر وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے اس لئے گستاخانہ عبارت ہو‘ خاکے یا بیان اس پر پوری امت سراپا احتجاج ہے۔ ایسی شرارت میں ملوث افراد یا حکومتوں کیخلاف او آئی سی فوری نوٹس لے۔ عالمی سطح پر تمام انبیاء اور رسولوں کے احترام کا عالمی قانون بنایا جائے تاکہ اس قسم کی شرارتوں اور فتنوں کا سدباب ہوسکے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024