یورپ کے بڑے شہروں میں یوم سیاہ کے سلسلے میں کئی تقریبات ہوئیں۔
ان تقریبات کا اہتمام برسلز میں قائم یورپی یونین پاکستان دوستی فیڈریشن نے پشتون آرگنائزیشن یورپ، کشمیر امن فورم، عالمی سکھ کونسل یورپ اور کشمیری اور پاکستانی برداریوں کے تعاون سے کیا۔
برسلز ،ہیگ، فرینکفرٹ، بارسلونا اور اسٹاک ہوم میں مظاہرین نے مارچ کیا، انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت اور انہیں اس ناقابل تنسیخ حق سے محروم کرنے کیلئے بھارت کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف احتجاج کیلئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے بھی لگائے اور عالمی برادری، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سختی سے نوٹس لیں اور مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔