سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف منائے جانے والے یوم سیاہ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے انتہائی ہٹ دھرمی سے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور بندوق کی نوک پر کشمیریوں کی آزادی کو سلب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے قبضے سے کشمیر کی آزادی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا۔ پیپلزپارٹی کشمیری عوام کی جمہوری آزادی کی تحریک کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور مقبوضہ کشمیر بھارت کے قبضے سے ضرور آزاد ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024