وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یوم سیاہ ہمیشہ جاری نہیں رہے گا ،انشاء اللہ کشمیر جلد بھارت سے آزادی لے گا ،کشمیر کے عوام کے حق آزادی کے لیے ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کو غلام بنانے کی مذموم کوشش کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں یہ ہمیشہ جاری نہیں رہے گا انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہو گا ۔انہوں ے کہاکہ یوم سیاہ کو تنازعہ بنانے کے لیے کسی اسرائیلی کی پاکستان آمد کا شوشہ چھوڑا گیا پاکستان کی حکومت اور فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، اسرائیلی صحافی کے ٹویٹ کے ذریعے پروپیگنڈا کیا گیا ،سی اے اے نے کسی بھی اسرائیلی جہاز کو اسلام آباد آمد کی تردید کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس لیڈرشپ اور نظریہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،فضل الرحمان، آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست ڈوب رہی ہے، اپوزیشن کی سیاست صرف بددعائوں تک محدود ہو گئی ہے ،1990سے مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین چلے آرہے ہیں مگر بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی نے آج تک کوئی بیان نہیں دیا، پی ٹی آئی چوروں اور ڈاکووں کو الٹا لٹکانے کا وعدہ پورا کرے گی ،عوام نے تحریک انصاف کو احتساب کے لیے ووٹ دیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے پہلے خطاب میں مدینہ کی ریاست کا ماڈل اپنانے کا وعدہ کیا 1971،میں پاکستان کا کل قرض 31ارب روپے تھا ،پرویز مشرف کے دور میں پاکستان کا کل قرض 6ہزار ارب تھا مگر نواز شریف اور زرداری کے دور میں ملکی قرضوں میں 24ہزار ارب کا اضافہ ہوا ، ان کے ڈرائیوروں اور فالودے والے کے اکائونٹس سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے لیے قرضہ لیں گے اپنے بچوں کے لیے نہیں، حساب دینا پڑے گا حساب کتاب نہیں ہوا تو ملک کا نقصان ہو گا ،کسی کو این آر او نہیں ملے ،کوئی اس کی توقع نہ رکھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024