کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر لانڈھی جیل انتظامیہ نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو سینٹرل جیل کے ڈیتھ سیل منتقل کردیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لانڈھی جیل کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کے مسائل بھی سنے۔
چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے کا نوٹس لے لیا.جسٹس ثاقب نثار کی جیل آمد پر جیل انتظامیہ نے چیف جسٹس کے ساتھ موجود میڈیا نمائندگان کو اندر جانے سے روک دیا۔