نیب کو آشیانہ اقبال سکینڈل میں شہبازشریف کے خلاف مزید ثبوت مل گئے، سابق افسران نے شہباز شریف کے خلاف نیب کو بیان ریکارڈ کرا دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ افسران نے کہا شہباز شریف کے احکامات پر ہی ٹھیکے آگے دینے کے فیصلے ہوئے، لطیف سنز کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔شہباز شریف اور فواد حسن فواد پر قوانین کے برعکس اقدامات کرنے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے لطیف سنز کمپنی سے غیرقانونی طور پر مالی فوائد حاصل کئے، 21 اکتوبر 2014 کو آشیانہ اقبال منصوبہ ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38