حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری71سال سے بھارتی تسلط سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ دنیاکی تاریخ میں شایدہی اتنی طویل جدوجہد کسی قوم نے کی ہو۔مقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ کے موقعہ پراپنے پیغام میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم وتشددسے3نسلیں قربان جبکہ چوتھی زخموں سے چورہے۔27 اکتوبر 1947 کوبھارتی فوج نے جموں کشمیرپرقبضہ کیا،پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کاساتھ دے۔یوم سیاہ کے موقعے پر اپنے پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی فوج نے مذہبی حقوق بھی سلب کرلیے ہیں۔میری نظربندی کا آج 21 واں روز ہے۔انھوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کوچن چن کر مارا جارہا ہے،ظلم کےخلاف آوازاٹھانے اوراحتجاج پربھی پابندی ہے۔حریت رہنماالطاف بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت سے خوفزدہ بھارتی فورسز نسل کشی پراترآئی۔ہمارے آباﺅ اجداد کاآزادی کاخواب ہرصورت پوراہوگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024