سپریم کورٹ آف پاکستان اومنی گروپ کی شوگر ملز میں چینی غائب ہونے پر برہم ہو گئی،عدالت نے اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹواور دیگر حکام کو عدالت میں طلب کر لیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قوم کے اثاثوں کے 14ارب میں سے 11 ارب کی چینی غائب ہے ،کہاں تھی ایف آئی اے اور پولیس ؟۔چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کن ٹرکوں پر مال ڈال کر غائب کردیا گیا ؟کون کون شامل تھا۔ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ چینی غائب کرنے پر اومنی گروپ کیخلاف 9 مقدمات درج کر لئے،8 شوگر ملز اومنی گروپ کی چھتری کے نیچے چل رہی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کون کون سے شوگر ملز سے چینی غائب کی گئی ؟ان شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو کون ہیں ؟،جی ڈی ایف آئی اے نے بتایا کہ اومنی گروپ کے مالکان ہی ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا کہ ان کے دفاتر کہاں ہیں بلایا جائے ان کے ذمہ داروں کو۔ایف آئی اے نے بتایا کہ اومنی کے کچھ دفاتر کراچی اور کچھ اندرون سندھ میں ہیں ،عدالت نے اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر حکام کو طلب کرلیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024