ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ ایک قیدی کا جیب سے جرمانہ ادا کر کے رہا کرا دیا
مظفرگڑھ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد سعید اللہ نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا، سول جج ، مظفرگڑ ھ محمد عرفان اور صدر بار کونسل مظفرگڑھ میاں سہیل اختران کے ہمراہ تھے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزادنے بریفنگ دی۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا ، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور08معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم دیا مزید برآں ایک قیدی جو کہ مبلغ5000/- روپے جرمانہ کے عوض جیل میں مقید تھا،ذاتی جیب سے جرمانہ ادا کرنے پر رہائی کا حکم دیا۔