نیوزی لینڈ کی خاتون اول کی بلی کے پیروں کے انگوٹھے الٹے ہیں‘ پیڈلز کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بھی کھل گیا
ولنگٹن (بی بی سی) بلیوں کے چاہنے والوں کو یہ جان کر بہت خوشی ہوگی کہ نیوزی لینڈ کی نئی وزیراعظم بھی ان میں سے ایک ہیں۔ ملیے نیوزی لینڈ کی خاتون اول کی بلی اول پیڈلز سے جو کہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پالتو بلی ہے۔ پیڈلز ان کی پالتو بلی ہیں اور ان کی خاص بات ان کے پیروں کے الٹے انگوٹھے ہیں۔ 22 اکتوبر کو پیڈلز کا ٹویٹر اکاﺅنٹ شروع کیا گیا۔اور اس کا نام فرسٹ کیٹ آف این زی یعنی نیوزی لینڈ کی بلی اول رکھا گیا۔گوکہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس اکاﺅنٹ کو کون چلا رہا ہے لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس بلی کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔