آل پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) آل پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیرِ صدارت چئیرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی چوہدری الیاس مہربان ، منعقد ہوا۔ جس میں آل پرائیویٹ سکولز اونرزایسو سی ایشن کے صدر ملک ابرار، ملک دین اور ڈاکٹر افراہیم ،پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن اسلا م آباد کے صدر راجہ ارشد ، جنرل سیکرٹری محمد نصیر جنجوعہ اور یاسر ستی، پرائیویٹ سکول نیٹ ورک کے چوہدری فیصل اور مقبول ڈار،نیشنل ایسو سی ایشن آف پرائیویٹ سکولزکے عطرت نقوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں رجسٹریشن کی تجدید کے معاملا ت اور رولز میں تبدیلی پر مشاورت ہوئی۔ نیز تمام تنظیموں نے متفقہ طور پر چئیرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی چوہدری الیاس مہربان کو پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کے لئے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کر کے مذاکرات کے اختیارات تفویض کر دئیے ۔