قطر کے وزیر مملکت دفاع نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی

27 اکتوبر 2016 (15:36)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قطر کے وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد الاتیہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر خالد بن محمد نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے کوششوں اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پرقطر کے وزیر مملکت برائے دفاع کو پاک فوج کےچاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ ڈاکٹر خالد بن محمد نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی.