اسلام آباد ہائیکورٹ نے دائرہ اختیار سے تجاوز کرکے آرڈر جاری کیا, نعیم بخاری,حکومت جو چاہے کرلے ،دو نومبر کو راولپنڈی بھی بند ہوگا: شیخ رشید

27 اکتوبر 2016 (15:32)

عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی ائی لیگل ٹیم کے ممبر ایڈوکیٹ نعیم بخاری نے کہا کہ وہ آرڈر سے متفق نہیں، ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرکے آرڈر پاس کیا جسے چیلنج کریں گے ،نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ انہین چند لوگوں نے فون کرکے خریدنے کی کوشش کی ،یہ حکومت کا پرانا وطیرہ ہے ۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق کسی کو سنے بغیر آرڈر پاس نہیں کیا جاسکتا، ان کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج کا جمہوری حق رکھتے ہیں جس سے کوئی نہیں روک سکتا۔
اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ گرفتاریاں شروع کرکے حکوم نے نیا کھیل شروع کردیا ہے ۔نومبر میں صرف اسلام آباد ہی نہیں ،راولپنڈی بھی بند ہوگا ،کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ۔