تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

27 اکتوبر 2016 (13:39)
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

لاہورہائیکورٹ میں اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت تحریک انصاف کا دو نومبر کو ہونے والا جلسہ ناکام بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، اس سلسلے میں پولیس کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات ملتے ہی پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، نہ صرف انہیں حراساں کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں. انہوں نے عدالت سے حکومت کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریاں روکنے اور انہیں حراساں نہ کرنے کے احکامات صادر کرنے کی استدعا کی ہے ۔