لاہورہائیکورٹ: عمران خان کو نااہل قرار دینے اور غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کی، درخواست گزار افتخار چودھری نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان دھرنے کی سیاست کے ذریعے ملک میں افراتفری کو فروغ دے رہے ہیں، عمران خان کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے اور غداری کے زمرے میں آتا ہے. انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کے برعکس نفرت کی سیاست کرنے پر عمران خان آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے لہذا ان کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دی جائے اور آئین کے آرٹیکل چھے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، جس پر عدالت نے کیس ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے باضابطہ سماعت کے لئے تین رکنی فل بنچ کے پاس بھجوانے کی سفارش کردی ۔