اسلام آباد :ائیرپورٹ سے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنےکی کوشش ناکام، مسافرگرفتار

27 اکتوبر 2016 (13:34)
اسلام آباد :ائیرپورٹ سے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنےکی کوشش ناکام، مسافرگرفتار

اسلام آباد:بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو اس کے سامان سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا ۔ بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے شاہین ائیر لائن کی پرواز نمبر این ایل 739 کے ذریعے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر اختر حسین کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس اہلکارکا کہنا ہے کہ اختر حسین مردان کا رہائشی ہے اور اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی. جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ایک کرور روپے سے زیادہ ہے۔ مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔