ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے

27 اکتوبر 2016 (13:34)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ دروش میں تین ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی. گزشتہ روز قلات ملک کا سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت صفر ہوگیا جبکہ کالام میں درجہ حرارت دو، کوئٹہ اور استور میں تین، دیر اور راولاکوٹ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.