لیہ بار ایسوسی ایشن کے 5 رکنی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات

27 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جما لی نے کہا ہے کہ بار اور بینچ انصاف کی فرا ہمی کے نظام کے نا گزیر حصے ہیں، ان کو انصاف کی فرا ہمی کے لئے سخت محنت کرنا چا ہیے تاکہ سائلین کو ان کی دہلیز پر تیز تر انصاف فرا ہم کیا جا سکے۔چیف جسٹس نے ان خیالات کا اظہار لیہ بار ایسو سی ایشن کے وفد سے ملا قات میں کیا۔ لیہ بار ایسو سی ایشن کے صدر چو ہدری نو ید احمد گجر کی سربراہی مین پا نچ رکنی وفد نے چیف جسٹس سے ملا قات کے دوران ضلع لیہ میں وکلاء کو درپیش مسا ئل سے آگاہ کیا اور لیہ بار آنے کی دعوت دی جس پر چیف جسٹس نے وفد کو یقین دہا نی کرا ئی ہے کہ ضلع لیہ کے وکلاء کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور وہ فرصت میں لیہ بار کا دورہ کریں گے۔