تحریک انصاف کی سنٹرل لیگل کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری

27 اکتوبر 2016

اسلام آباد(ا پنے سٹا ف ر پو ر ٹر سے )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین نے سنٹرل لیگل کمیٹی بنا دی ہے جس کے ممبران میں فرخ ڈال ٗ راجہ آفتاب ٗ راجہ حیدر علی ٗ نثار عظیم ٗ سید وجاہت سمیت وکلاء شامل ہیں ۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ وکلاء کی یہ ٹیم دو نومبر کو پی ٹی آئی کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ حیدر علی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔