منی لارنڈرنگ کیس میں میاں منشاء اور فیملی کو نوٹس جاری

27 اکتوبر 2016

 اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلا م آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں معروف بزنس مین میاںمنشاء اور ان کی فیملی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے عدالت نے کیس میں دیگر فریقین ایف بی آر ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں کیس کی سماعت عدالت عالیہ ے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی مقدمے میں میاں منشاء پر 60ملین پاؤنڈ پاکستان سے برطانیہ سمگل کرنے کا الزام ہے۔