سپریم کورٹ کا مردان کے ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر کو تمام مراعات اور پنشن دینے کا حکم

27 اکتوبر 2016

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں مردان کے ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر کی تاریخ پیدائش میںتبدیلی کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے پوسٹ ماسٹر کے حق میں جاری سروس ٹربیونل پشاور کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام زائد واجبات واپس قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمے پوسٹ کو ڈیٹ آف جوائننگ کی پرانی تاریخ پیدائش کے مطابق مراعات و پیشن دینے کا حکم دیدیا ۔عدالت نے ڈی جی پوسٹ کی درخواست سماعت کے لیئے منظور کرلی ہے۔بروز بدھ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈی جی پوست بنام شاہ جہان کیس کی سماعت کی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نایاب گردیزی ، شاہ جہان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ شاہ جہان نے جب محکمہ پوسٹ میں19982 میںجواننگ دی اس وقت اس کی تاریخ پیدائش 1956تھی اس نے 2013 میں ریٹائر ہونا تھا اس نے دخواست دی کہ غلطی ہوگئی اس کی تاریخ پیدائش 1959ہے اس کا مقصد زائد وجبات اور پیشن کا حصول تھا ، اس نے محکمہ کی مبینہ ملی بھگت سے ریکارڈ میں تبدیلی کی ، اس کی ڈیٹ آف جوائننگ ، سروس بک پر انگوٹھے کے اصلی نشانات ہیں ، قانون کے مطابق یہ تاریخ پیدائش کی تصیح دو سال میں کراسکتے تھے ، اس حوالے سے متعدد عدالت عظمیٰ کے فیصلے موجود ہیں شاہ جہان 5 مارچ 2016 میں ریٹائرڈ ہوچکا ہے اور پیشن اور واجبات وصول کرچکاہے۔شاہ جہان کے وکیل نے سروس بک ، میڈیکل سرٹیفکیٹ ، سکینڈری سکول سرٖٹیفیکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا ان کے موکل کی تاریخ پیدائش 1959ہے ، محکمہ پوسٹ کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ احمدجا ن مروت نے عدالت میں اصلی ریکارڈ پیش کیا اور ضرور دیا کہ شاہ جہان کی تاریخ پیدائش 1959ہی ہے، چیف جسٹس نے ان کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ سے کس نے اصلی ریکارڈ منگوایا؟ جو آپ خود لیکر آگئے؟ عدالت سمجھ رہی ہے کہ آپ کا کیا مفاد ہے عدالت آپ کا نام نوٹ کرتی ہے اگر ملی بھگت ثابت ہوگئی تو آپ کو جعل سازی میں جیل جانا پڑے گا آپ کے خلا ف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ پیدائش تبدیلی کا ریکارڈ 100 ، 200روپے میں بن جاتا ہے، ملک میں کرنسی نوٹ ایسے بن رہے ہیں کہ جعلی اصل اور اصل کرنسی پر شک ہوتا ہے، ملی بھگت سے ایسا ریکارڈ آسانی سے بنایا جاسکتا ہے، بعدازاں عدالت نے ٹربیونل کے فیصلے کے بعد شاہ جہان کو دی جانی والی زائد رقم واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ,ڈی جی پوسٹ کی درخواست سماعت کے لیئے منظور کرلی ہے۔