دہشت گرد اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں: سیف اللہ خالد گیلانی

27 اکتوبر 2016

لکوٹ(نامہ نگار )پاکستان مشائخ وعلماءکونسل کے مرکزی چیئرمین پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی ،پیر سید سعادت علی شاہ گیلانی ،پیر خالد سلطان سروری قادری ،پیر میاں محمد عمر بخش ،پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی قادری ،پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی ،سجاد احمد حکیم القادری ،ملک مظہر حسین اعوان ،مرزا شاہد بیگ بدخشانی ،علامہ مفتی خادم حسین خادم القادری ،حاجی محمد آصف نذیر ہاشمی ،علامہ خلیل احمد نورانی اور پیر منظور احمد چوراہی نے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے پاک فوج نے ان کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے آلے کار ہیں ان کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ سہولت کاروںکے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔پاک فوج کے ضرب عضب آپریشن سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور ملکی امن و امان کو تقویت ملی۔