سانحہ کوئٹہ میں بھارتی ہاتھ نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: عمر فاروق مائر

27 اکتوبر 2016

سےالکوٹ(نامہ نگار)کوئٹہ مےں پولےس ٹرےننگ سنٹر کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدےد الفاظ مےں مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحرےک انصاف کے صوبائی رہنما عمر فاروق مائر نے کہا ہے کہ اس سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ کوئٹہ کارروائی مےں بھارتی ہاتھ کو کسی بھی صورت نظر انداز نہےں کےا جاسکتا ۔ان خےالات کا اظہار پاکستان تحرےک انصاف کے صوبائی رہنما عمر فاروق مائر نے ضلعی مےڈےا کوآردنےٹر مےاں اعجاز جاوےد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ ا س موقعہ پر زاہد سلےم باجوہ اےڈووکےٹ، بےرسٹر جمشےد غےاث، چوہدری طاہر سلطان اےڈووکےٹ، چوہدری مرتضیٰ، عبدالباسط خان ودےگربھی موجود تھے۔ عمر فاروق مائر نے کہا کہ کوئٹہ مےں پولےس ٹرےننگ سنٹر مےں ہونے والا حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ بلوچستان کے عوام اتنے ہی محبت وطن ہےں جتنے ہم ہےں ہمےں ان سے اپنے رابطے مزےد مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ہم اپنے اتحاد وےکجہتی کے ذرےعے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عسکری اداروں کی تارےخ قربانےوں سے عبارت ہے۔