سیالکوٹ: لڑائی جھگڑوں کے دوران 3افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے

27 اکتوبر 2016

سےالکوٹ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ھیڈمرالہ کے علاقہ کھمبرانوالہ میں رشتہ کے تنازعہ پر نوشہ، ملکو اور شبیر وغیرہ نے فائرنگ کرکے شمیم بی بی کے بیٹے عابد کو شدید زخمی کر دیا۔ تھانہ بیگووالہ کے قصبہ گڑتل میں سیاسی عداوت پر زاہد نے عبدالمجید کی ایما پر چھری کے پے در پے وار کرکے شاہنواز کے بھائی گلزار کو لہولہان کر دیا۔ تھانہ سبزپیر کے گاو¿ں جمال جنڈ میں سابقہ رنجش پر عابد، شاھد، مدثر اور شبیر وغیرہ نے دستی ہتھیاروں کے وار کرکے ظہیر عباس کو زخمی کر دیا۔