جھنگ : واٹر منیجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

27 اکتوبر 2016

جھنگ(نامہ نگار)محکمہ واٹر مینجمنٹ ایمپلائزایسوسی ایشن کی کال پر واٹر مینجمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے شوکاز دئے جانے پر ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا حکومت پنجا ب کی جانب سے 2005میں پنجاب بھر میں پید اوار میںبڑھانے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا جس کے تحت جھنگ کے 72ملازمین سمیت پنجاب بھر میں کھالے پکے کرنے لئے 18سو زائد ملازمین کو بھرتی کیا گیا ملازمین کے مطابق انہیںملازمت کرتے ہوئے گیارہ سال کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن حکومت انہیں مستقل کرنے کی بجائے نوکریوں سے نکالنے کے درپے ہے جو انہیں کسی صور ت قبول نہیںہے وہ اپنے حق کےلئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں کیونکہ اس طرح کرنے سے وہ بے روزگار ہوجائیں گے ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ملک رفاقت کا کہنا تھا کہ نئے آنے والے ڈسٹر کٹ آفیسر خالد محمود نے انہیں بلا جواز شوکا ز نوٹس جاری کئے ہیں تمام ملازمین حاضر تھے لیکن انہوں نے انہیں 26/9سے غیر حاضر ظاہر کیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔