ایوانوں میں لرزہ طاری ہے، 2 نومبر احتساب کا دن ہوگا : میاں ارقم

27 اکتوبر 2016

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے راہنما و سابق ایم پی اے میاں ارقم خاں نے کہا کہ 2نو مبر کو تحریکانصا ف کا اسلا م آباد میں دھر نا چوروں اور لیٹروں کے احتساب کا دن ہو گا۔ تحر یک انصا ف کے دھر نے کے اعلا ن نے حکومتی ایوا نوں میں لرزہ طاری کر رکھا ہے۔ قائد تحر یک عمرا ن خان کی کال پر 2 نو مبر کو اسلا م آبادمیں عوام کاٹھاٹھےں مارتا سمندر ہوگا۔ کر پٹ حکمرانوں کی رخصتی تک دھر نا جاری رہے گا۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے جلیل ٹاﺅن میں میٹنگ سے دوران خطا ب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحر یک عمران خا ن واحد لیڈر ہیں جو عوام کے حقوق کےلئے ظلم اور کر پٹ حکمرانوں کیخلا ف ڈٹ کر جہاد کر رہے ہیں۔ گزشتہ 4سا لوں سے ہر فورم پر احتجاج کر رہے ہیں۔ عوام بھی اپنے اور اپنی آنیوا لی نسلوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کےلئے عمرا ن خا ن کاسا تھ دیں اور کر پٹ اور ظالم حکمرانوں کو منطقی انجا م تک پہنچائیں۔