پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ وطن عزیز کی سالمیت کو چیلنج ہے : اقبال گجر

27 اکتوبر 2016

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ممبر صو با ئی اسمبلی چودھری محمد اقبال گجر نے سانحہ کو ئٹہ پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ دہشتگروں کا کو ئی مذہب نہیں ہوتا اسلام امن و سلامتی کا ضامن ہے پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ وطن عزیز کی سا لمیت کو چیلنج کرنا ہے ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کے لئے حکومت فوری اقدامات کر رہی ہے حکومت ایسے درندوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے گی ۔ انہوں نے اپنے ڈیرے پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ دشمن کے ناپاک عزائم ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے انہوں نےکہا کہ حملہ آوروں کی سر کوبی کےلئے پاک فوج کی بروقت کارروائی عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوئی وطن عزیز میں قیام امن کےلئے پاکستان کاہرفرد پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اس موقع پر شہید ہونے والے پولیس جوانوں کی بلندی درجات کےلئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت و یکجہتی کیاگیا۔