بیروزگاری بڑھ گئی، حکمرانوں نے ملک دیوالیہ کر دیا : پی پی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی سابق ارکان صوبائی اسمبلی میاں اظہر حسن ڈار اور میاں سعود الحسن ڈار نے کہا کہ حکمرا نوں نے ملک دیوا لیہ کر دیا جس کیوجہ سے غر یب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔ غر بت اور بےروزگا ری میں مسلسل اضافے سے نوجوان نسل مایوسی کی شکا ر ہو رہی ہے ایسے میں حکمر انو ں سے چھٹکارہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گلزار کالونی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے دولت اور طاقت کے ذریعے اقتدار حاصل کر کے ملک سے دولت لوٹ کر بیرو ن ملک منتقل کی اب وقت آگیا کہ ان لیٹروں کا احتساب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلد پنجاب کا دورہ کریں گے جہاں پنجاب کی قیادت اور کارکنان ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے بتا دیں گے کہ پنجاب کے باسی آج بھی پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندانوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہیں۔