ڈاکوئوں نے 31لاکھ کا مال لوٹ لیا ، مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی

27 اکتوبر 2016

لاہور+فیروز والہ(نامہ نگاران) ڈاکوئوں نے شہریوں سے 31لاکھ کا مال لوٹ لیا جبکہ دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا۔ ڈاکوئوں نے اسلام پورہ میں محمد رضا 8‘ علی احمد5‘ سرور کے گھر سے4لاکھ عمران4لاکھ‘انتظار سے3لاکھ‘ راشد 90ہزار روپے ‘ شہزاد38ہزار ‘ رفیق سے27ہزار روپے اور موبائل لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ساجدہ ، ولید ، ظفر کی گاڑیاں جبکہ عادل، ارشد، زاہد ،بشیر ، وقاص ،اظہر، جنید، عابد، صفدر ، منصور ، یاسر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔فیروز والہ میں اعظم سے پانچ لاکھ لوٹ لئے گئے۔ چور نعیم سے 6لاکھ کے زیورات اور ایک لاکھ50ہزار روپے چوری کر کے فرار ہو گئے۔