لاہور ہائیکورٹ کا محکمہ بہبود آبادی کے 70 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

27 اکتوبر 2016

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے ستر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ بہبودی آبادی کے چند من پسند کنٹریکٹ سوشل موبلائزرز کو عہدوں پر مستقل کر کے درجنوں درخواست گزاروں کو نظر انداز کر دیا گیا۔