فیروز والہ: ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق ، 3افراد زخمی
فیروز والہ(نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ کالا شاہ کاکو میں بس نے موٹرسائیکل سوار راشد علی اور محمد بوٹاکوروند ڈالا جس کے نتیجہ میں نوجوان راشد علی موقع پر ہلاک جبکہ اسکا دوست محمد بوٹا شدید زخمی ہو گیا ۔ تیز رفتار موٹر سائیکلیں پھسل جانے سے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ارشد اور اسکا ساتھی زخمی ہو گیا۔