خود کشی کرنیوالی ایتھلیٹ کے والد کا کسی بھی کارروائی سے انکار

27 اکتوبر 2016

لاہور( نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں خود کشی کرنے والی اتھلیٹ اور داخلے کی خواہشمند عائشہ فرقان کے والد فرقان حمید نے کسی بھی قسم کی مزید قانونی کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا ہے کہ عائشہ نے ذہنی دبائو کے باعث گھر یلو حالات سے تنگ آ کر خود کشی کی ہے۔ نہ ہی پنجاب یونیورسٹی سے کوئی شکایت ہے اور نہ ہی وہ کسی کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔