سابقہ رنجش پر دوگروہوں میں فائرنگ ‘ایک شخص جاں بحق‘3زخمی

27 اکتوبر 2016

لاہور(نامہ نگار) ٹائون شپ کے علاقہ میں پرانی رنجش پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹائون کے علاقہ مدینہ روڈ پر چنگڑ گروپ اور علی رضا گروپ میں پرانی رنجش چلی آ رہی تھی ۔ گزشتہ روز دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ جس کی زد میں آ کر 35سالہ علی رضا موقع پر ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔