جسٹس اقبال حمید کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے: عوامی قانونی حلقوں کی اپیل

27 اکتوبر 2016

لاہور( وقائع نگار خصوصی) قانونی اور عوامی حلقوں کی طرف سے سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمن کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کے لئے مجاز اتھارٹی سے اپیلیں کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ جسٹس ریٹائرڈ میاں آفتاب فرخ‘جاوید ہاشمی‘محمد اظہر صدیق نے کہا کہ جسٹس اقبال حمید الرحمن قومی سرمایہ اور عدلیہ کا فخر ہیں۔ان کے کردار کا حامل شخص اقربا پروری کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ جسٹس اقبال حمید الرحمن قانون کے ہر طالب علم کے لئے باعث فخر ہیں۔