مبینہ زندہ جلائی گئی نوبیاہتا دلہن کی قبر کشائی فرانزک ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے
رائے ونڈ (نامہ نگار)شوہر پر نشہ کرنے سے روکنے پر دوماہ کی نئی نویلی دلہن کو تشدد کے بعد نعش کوتیل چھڑک کر جلا نے کا الزام ، عدالت کے ذریعے گزشتہ روز قبر کشائی کرائی گئی،فرانزک لیبارٹری نے نمونہ جات حاصل کرلئے ہیں۔ وقاص نے نشہ کرنے سے روکنے پر ثناء کو جلا دیا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم وقاص کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑدیا۔متاثرین نے وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ملزم گھر کو تالا لگاکر فرار ہو چکے ہیں۔ جلائی جانے والی نوبیاہتا دلہن ثناء حافظ قرآن تھی ملزم وقاص نے قبل ازیں کوٹ لکھپت میں بھی اپنی پہلی بیوی کو پلاٹ ہتھیانے کے لئے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔