حکمران تحریک انصاف کا پرامن احتجاج نہیں روک سکتے: چوہد ر ی سرور

27 اکتوبر 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چوہد ر ی محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی سےاسی شہےد ہونے کی خواہش پوری نہےں ہو گی‘ 2نومبر کو ملک مےں کرپشن کے خلاف تحرےک انصاف کا فائنل راﺅنڈ شروع ہونے جا رہا ہے‘ حکمران اپوزےشن کی ٹی او آرز مان لےں تو پانامہ لےکس کا مسئلہ آج ہی حل ہو جائےگا‘ حکمران بندوق لاٹھی اور گولی سے بھی تحرےک انصاف کے پرامن احتجاج کا راستہ نہےں روک سکتے‘ تحرےک انصاف بلاامتیاز اور بے رحم احتساب کی بات کرتی ہے جو حکمرانوں کو پسند نہےں آتی۔ وہ 2نومبر کی تےارےوں کے حوالے سے منصورہ بازار مےں عوامی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان نے اس ملک مےں کرپشن کے خاتمے اور احتساب کےلئے جو جنگ لڑ رہی ہے وہ کامےابی کے قرےب پہنچ چکی ہے عوام اور تحرےک انصاف کے کارکنوں کو آگے بڑھ کر اس جنگ مےں عمران خان کا ساتھ دےنا ہو گا۔ حکمران کرپشن کا حساب دےنے کی بجائے سےاسی شہےد ہونا چاہتے ہےں مگر ان کی ےہ خواہش کسی صورت پوری نہےں ہو گی اور ہم ان سے کرپشن کی پائی پائی کا حساب لے کر ہی دم لےں گے۔ ملک ظہےر عباس کھوکھر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ پاکستان کے عوام کھڑے ہےں اور اس بات مےں اب کوئی شک نہےں کہ مسلم لیگ کی کرپٹ حکومت کے آخری دن آ چکے ہےں۔ سردار کامل عمر نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خاتمے اور تبدےلی جنگ ضرور کامےاب ہو گی۔
چودھری سرور/